9 ستمبر 2011 - 19:30

پاراچنار کے سینکڑوں طلبہ نے ٹل پاراچنار روڈ کی بندش اورپی آئی ائے کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس شروع نہ ہونے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مسلسل آٹھ گھنٹے دھرنادیا گیا ۔

ابنا: مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں گیارہ ستمبر کو بھی پارا چنار میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کی بندش کے سبب پاکستان کے دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ پاراچنار میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ، بعض طلبہ جو دیگر تعلیم اداروں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں روڈ کی بندش اور ہیلی کاپٹر سروس شروع نہ ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں میں نہیں جا سکتے اسی طرح بعض ایسے طلبہ بھی ہیں جو پارا چنار مین پھنس جانے کی وجہ سے امتحان دینے سے محروم ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اگر ٹل پارا چنار روڈ کو کھلوانے سے قاصر ہے تو کم از کم ان طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس اور سی ون تھرٹی کی سروس شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو گیارہ ستمبر کو بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔...........

/169